ساربرکین،4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)ورمابرادران سوربھ اور سمیر آج یہاں سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرکے 120000ڈالر انعامی رقم کے بٹسبرگر اوپن گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی مرد سنگلز مقابلے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔حال میں چینی تائی پے اوپن میں ٹائٹل جیتنے والے سوربھ نے انڈونیشیا کے چھٹے ترجیحی احسان مولانا مصطفی کو 21-11 22-20سے شکست دی جبکہ 12ویں سینئر سمیر نے اسکاٹ لینڈ کے کیران میرلیج کو 21-17 21-17سے شکست دی۔اب سوربھ جرمنی کے تجربہ کار 13ویں رینکنگ کے مارک جوبلر سے بھڑیں گے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی سمیر کا سامنا یوکرین کے ارٹم پوچاتاروو سے ہوگا۔مخلوط ڈبلز میں پراجکتا ساونت اور ان ملائیشیا جوڑی دار یوگیدرن کرشنن ملائیشیا کے کیان مینگ ٹان اورپیو زنگ لاے کی چوتھی ترجیحی جوڑے سے 15-21 11-21سے ہار گئے۔